ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے وزارت صحت کے سرپرست محمد حسین طریقت منفردکو اعتماد کا ووٹ دیکر وزیر صحت منتخب کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 224 مجموعی ووٹوں میں سے 113 ووٹ طریقت کے حق میں جبکہ 99 مخالفت میں اور 12 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اگر طریقت کوایک ووٹ کم ملتا تو پھر وہ وزیر صحت منتخب نہیں ہوسکتے تھے۔ طریقت سے قبل مرضیہ وحید دستجردی وزیر صحت تھیں جنھیں صدر احمدی نژاد نے برطرف کردیا تھا۔
.......
/169